مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ عراقچی کا دورہ نیویارک منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقچی کا دورہ نیویارک آج ہونا تھا لیکن فلسطین اور خطے کی صورت حال کے پیش نظر یہ دورہ نہیں ہوگا۔
گزشتہ ہفتے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اگلے ہفتے نیویارک کا دورہ کرنے والے ہیں۔
نیوریارک میں مغربی ایشیا بالخصوص فلسطین اور غزہ کے بارے میں وزرائے خارجہ کی سطح کا اجلاس الجزائر کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں ایران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ